اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی ہے، ذرائع

ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی ہے، ذرائع

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جیل ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کردی۔ یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے اور اس پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی جو آج ختم ہوجانی تھی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز سے زائد بھی توسیع کی جاسکتی ہے۔


پابندی کا اطلاق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور خصوصی درخواست پر ہونے والی ملاقاتوں پر نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کے پانچ افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اسپیشل ریکویسٹ پر ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

 
Load Next Story