آئینی ترمیم پی ٹی آئی وفد کی آج پھر مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
آئینی ترامیم پر جاری مشاورت کے حوالے سے پی ٹی آئی وفد آج پھر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلیمان اکرم راجا ، اسد قیصر اور علی ظفر شامل شامل تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا بھی پی ٹی آئی وفد کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچے۔
بعد ازاں مولانا فضل الرحمٰن سے مشاورت آئینی ترمیم پر مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگیا ۔ وفد نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات بھی کی۔
مزید پرھیں: آئینی ترامیم کا معاملہ؛ بلاول اور مولانا کے درمیان ایک روز میں دوسری ملاقات
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، جس یں آئینی ترامیم کے معاملے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، سینٹر علامہ راجا ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔