اسرائیلی وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ پرلبنان سے ڈرون حملہ

حملے کے وقت نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھے، دفتر اسرائیلی وزیراعظم


ویب ڈیسک October 19, 2024
حملہ آج صبح لبنان سے کیا گیا،اسرائیلی حکام:فوٹو:فائل

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی قیساریا کے علاقے میں واقع ذاتی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ حملہ حزب اللہ کی جانب سے کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ لبنان سے آج صبح کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے مختصر بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب کی طرف لبنان سے فائر کیے گئے 2 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں