
ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل کابینہ کا اجلاس تھوڑی دیر کے لیے ہوا۔ آئینی مسودہ تیار ہے کابینہ سے منظورہوجائے تو سینیٹ میں آ جائے گا۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ وسیع تر اتفاق رائے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ تیرہویں ترمیم کے بعد روایت رہی کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے ہو۔ میرا خیال ہے کہ اتفاق رائے کی آخری کوششیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اتفاقِ رائے سے اصل مسودے میں ترمیم کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے بارے میں نہ صرف ہم بلکہ پی ٹی آئی خود بھی کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔