پبی میں زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان ہلاک دو کی حالت تشویشناک

واقعہ شادی کی تقریب میں شراب پینے سے پیش آیا


ویب ڈیسک October 19, 2024
(فوٹو : فائل)

پبی میں شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان ہلاک ہوگئے اور دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے نظام پور توھا میں یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ وہاں کے رہائشی فیاض کے گھر شادی کی تقریب تھی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہوئے افراد میں زہریلی شراب پینے سے عاطف ولد الطاف ساکن عمر 25 سال، لقمان ولد نوروز عمر 25 سال اور آصف ولد عبدالرازاق عمر 25 سال ساکن اٹک ڈسو شامل ہیں۔

زہریلی شراب پینے سے دو افراد الطاف ولد فقیر گل عمر 55 سال اور عالمگیر ولد مزید خان عمر32 سال کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |