عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ تعلق ختم

پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کیلیے پرجوش ہوں، عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کیلیے پرجوش ہوں، عاقب جاوید (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا فرنچائز کے ساتھ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

لاہور قلندرز انتظامیہ کے مطابق عاقب جاوید کا یہ سفر پاکستان کرکٹ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ختم ہوا۔ عاقب جاوید نے 8 سال تک قلندرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں۔ عاقب جاوید کی کوچنگ میں ٹیم نے 2020 سے 2023 کے درمیان 3 پی ایس ایل فائنلز کھیلے جن میں 2 مسلسل ٹائٹلز جیتے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ تعلق انتہائی اہم رہا اور انہوں نے لاہور قلندرز کے ویژن کو آگے بڑھانے اور فرنچائز کے اہم پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کےلیے اہم کردار ادا کیا۔


مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں فتح؛ حفیظ نے پی آر ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میرا قلندرز کے ساتھ وقت ایک ناقابل فراموش سفر رہا ہے جو یادگار لمحات اور اہم کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔ پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام جو میرے دل کے قریب رہا نوجوان ٹیلنٹ کو ترقی کرتے اور ابھرتے دیکھنا انتہائی اطمینان بخش رہا ۔فرنچائز کی میدان کے اندر اور باہر کامیابیوں میں حصہ ڈالنا ایک قابل فخر تجربہ تھا۔ شاندار 8 سالوں کے بعد،مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اب قومی ٹیم کے ساتھ نئے چیلنج کو قبول کرنے کا وقت آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: نعمان علی نے انگلینڈ کیخلاف 10 وکٹیں لیکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے پرجوش ہوں ۔ لاہور قلندر کے ثمین رانا کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید نے ہمارے ساتھ جو کامیابیاں حاصل کیں ان پر فخر ہے ۔ لاہوترقلندرز کے ویژن اور فلسفے کو بلند کرنے میں ان کی انتھک محنت کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے سے لے کر پی ڈی پی کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما تک، عاقب کی میراث ہمیشہ قلندرز کےلیے باعث فخر ہے۔
Load Next Story