عالمی ریکارڈ کیلئے باورچیوں نے دنیا کا سب سے لمبا کباب تیار کرلیا
ساسیج کباب کو اٹھانے کے لیے تقریباً 30 افراد کی ٹیم کی ضرورت پڑی
قبرص میں ایک تہوار میں ایک مقامی گروپ 246 فٹ لمبا ایک روایتی ساسیج کباب پیش کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کا امیدوار بن گیا ہے۔
سینٹ لازارس اینڈ ہِز لیٹل فرینڈ ساواس نامی فیسٹیول سینٹ لازارس کے اعزاز میں ایک سالانہ چیریٹی ایونٹ ہوتا ہے۔ اس بات اس تہوار میں باورچیوں کی ایک ٹیم کو پیش کیا گیا جنہوں نے سب سے بڑے کباب کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی امید میں 246 فٹ لمبا کباب تیار کیا۔
اس تقریب، جس میں 150 سے زیادہ تنظیموں اور اداروں نے شرکت کی، نے معذور افراد کے لیے سینٹ لازارس سینٹر سمیت خیراتی اداروں کے لیے رقم اکٹھی کی۔
246 فٹ لمبا ساسیج کباب کو اٹھانے کے لیے تقریباً 30 افراد کی ٹیم کی ضرورت پڑی۔