سب سے زیادہ کتوں کو بیک وقت چہل قدمی کرانے کے نئے ریکارڈ کی کوشش

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اکتوبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ٹورنٹو: کتوں کے شوقین ایک کینیڈین نے 38 کتوں کو آدھے میل سے زیادہ کی سیر کرا کے سابق گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

مچل روڈی نے 38 کتوں کے ایک جھنڈ کو .6 میل تک چہل قدمی کرائی تاکہ ایک فرد کے ساتھ سب سے زیادہ کتوں کے چلنے ک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جاسکے۔

اس سے قبل 36 کتوں کی چہل قدمی کا ریکارڈ جنوبی کوریا کے شہر گوسان میں قائم کیا گیا تھا۔

مچل روڈی کی کوشش میں حصہ لینے والے کتے کورین K9 ریسکیو شیلٹر نے فراہم کیے۔ مچل روڈی نے ادارے کو بتایا کہ یہ وہ کتے ہیں جنہیں KK9R نامی کورین اور اسی طرح کی دیگر ایجنسیوں نے بچایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ریسکیو کیے جانے والے کتے بہت بدنامی ہیں جبکہ اصل میں وہ بہت اچھے جانور ہیں جو ایک اچھے گھر کے مستحق ہیں، انہیں بس تھوڑی سی محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔