- پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا، بلاول
- یحیی سنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران ٹینک گولہ باری میں شہید ہوئے، رپورٹ
- عمران خان نے امید ظاہر کی ہے مولانا عدلیہ کی آزادی کیلیے ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے، بیرسٹر گوہر
- نوجوانوں کی حفاظت کیلئے انسٹاگرام میں نئے ٹولز متعارف
- کاربوہائڈریٹ والی غذا کے شوقین افراد میں قدیم جین کارفرما
- یحییٰ سنوار کی شہادت سے 'مزاحمت کا محور' ختم نہیں ہوگا، خامنہ ای
- خواتین میں کینسر کی باقاعدہ اسکرینگ، دوست اور رشتہ داروں کا کلیدی کردار
- دل کی سرجری کے نتیجے میں خواتین زیادہ ہلاک ہوتی ہیں، رپورٹ
- ڈیرہ اسماعیل خان؛ دریاٸے سندھ میں 3 افراد ڈوب گئے
- فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کے بعد خود بھی ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے، خواجہ آصف
- سب سے زیادہ کتوں کو بیک وقت چہل قدمی کرانے کے نئے ریکارڈ کی کوشش
- یحیی مرے نہیں وہ زندہ ہیں، امیرِ قطر کی والدہ کا یحیی سنوار کو خراج عقیدت
- آئینی ترمیم پر کوشش ہے مشاورت آج ہر حال میں مکمل ہو، عطا تارڑ
- عالمی ریکارڈ کیلئے باورچیوں نے دنیا کا سب سے لمبا کباب تیار کرلیا
- حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمہ، عمران خان اور علی امین گنڈا پور بری
- ویپنگ کرنے کے جرم میں جعلی پولیس کی خاتون سے رقم ہتھیانے کی کوشش
- کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، رانا ثنا
- سونا مزید مہنگا؛ عالمی و مقامی مارکیٹ میں قیمت بلند ترین سطح پر
- بھارت میں فراڈیوں نے جعلی اسٹیٹ بینک آف انڈیا بنا کر شہریوں کو لوٹ لیا
- ہمارے سینیٹرز کو لاپتا کردیا گیا کسی آئینی ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے، اختر مینگل
کیا ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ کا تیسرا سیکوئیل آنے والا ہے؟
ممبئی: بھارتی فلمساز راج کمار ہیرانی نے اپنی مشہور زمانہ فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ سے متعلق اہم معلومات فراہم کی ہیں۔
اداکار سنجے دت کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی‘‘ نے اپنی منفرد کہانی اور کاسٹ کی بدولت بے شمار تعریفیں سمیٹی تھیں اور منا بھائی اور سرکٹ کی جوڑی کو شائقین نے اس قدر پسند کیا کہ اس فلم کا دوسرا سیکوئیل 2006 میں ’’لگے رہو منا بھائی‘‘ کے نام سے سینما گھروں کی زینت بنا۔
کامیڈی اور رومانس سے بھرپور اس فلم کے تیسرے حصے سے متعلق گزشتہ سال سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، اب آخرکار فلمساز راجکمار ہیرانی نے فلم بینوں کو خوش خبری سنا دی ہے۔
حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب کے دوران راجکمار ہیرانی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’منا بھائی‘‘ سے متعلق مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔
فلمساز کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ’’منا بھائی‘‘ کے پانچ ادھورے اسکرپٹس ہیں۔ وہ ہر ایک اسکرپٹ پر چھ ماہ کام کرتے ہیں لیکن درمیان میں جب کہانی آگے نہیں بڑھ پاتی تو اسے روک دیتے ہیں۔
انھوں نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ منا بھائی کی اگلی فلم، پچھلی فلموں سے بہتر ہونی چاہیے، اس لیے اب ہمارے پاس ایک منفرد آئیڈیا ہے اور اس پر کام کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ منا بھائی سیریز کی پہلی دو فلموں کے بعد تیسری فلم ’منا بھائی چلے امریکا‘ بنائی جارہی تھی، لیکن سنجے دت کی سزا اور قید کے بعد اس منصوبے کو منسوخ کردیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔