خواتین میں کینسر کی باقاعدہ اسکرینگ، دوست اور رشتہ داروں کا کلیدی کردار

ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ ایسی خواتین جن کے قریبی رشتہ دار اور دوست صحت کے بارے میں فکرمند ہوتے ہیں، ان خواتین میں کینسر کے لیے باقاعدگی سے اسکریننگ کروانے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

محققین نے جرنل کینسر کاز اینڈ کنٹرول میں رپورٹ کیا کہ اگر خواتین کا سماجی اور جذباتی روابط زیادہ مضبوط ہو تو وہ کینسر کی باقاعدہ اسکریننگ سے گزرنے کا زیادہ امکان رکھتی ہیں۔

محققین نے تحقیق میں پایا کہ جو خواتین جو سماجی تعاون کبھی کبھی یا بالکل بھی حاصل نہیں کرتیں، ان کے میموگرام اسکریننگ کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنے کا امکان 39 فیصد کم ہوتا ہے۔

نتائج سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ان خواتین کے مقابلے میں جن کو ہمیشہ سماجی اور جذباتی تعاون حاصل رہا، ان میں کینسر کی باقاعدہ اسکریننگ کروانے کا امکان 15 فیصد زیادہ پایا گیا۔

محققین نے نوٹ کیا کہ شریک حیات یا ساتھی کے ساتھ رہنے سے بھی کینسر کی باقاعدہ اسکریننگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔