- چار خواتین کا قتل؛ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گھر والوں کو مارا، بیٹے کا بیان
- لاہور میں داماد نے ساس اور سسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
- سری لنکا کے اسپتال میں بھارتی فوج کے بدترین قتلِ عام کو 37 برس مکمل
- ہمارے ارکان کو دھمکایا گیا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرینگے، پی ٹی آئی وکیل حامد خان
- اسرائیلی حملے کا خدشہ؛ حزب اللہ کے عبوری سربراہ ایران منتقل
- چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی؛ پارلیمانی کمیٹی کیلیے ارکان کے نام مانگ لیے گئے
- وزیراعلیٰ سندھ کی ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت
- لاہور ہائیکورٹ نے عمران کیخلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی
- 26 ویں آئینی ترمیم منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیش رفت ہے، وزیراعلی بلوچستان
- اردو یونیورسٹی؛ تنخواہوں میں عدم اضافے پر حالات انتظامیہ کے قابو سے باہر
- کے پی میں سیکیوٹی صورتحال؛ پشاور ہائیکورٹ کے حکومت سے چھ سوال
- کراچی کی جیل سے اغوا و زیادتی کا ملزم فرار
- سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
- مؤکل خاتون اپنے ہی وکیل کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار
- پاکستان کا کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ
- مریخ پر ہونے والا سورج گرہن کیسا دِکھتا ہے؟
- چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلیے عدالت سے رجوع
- عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کیلیے درخواست دائر
- اژدھے کے ساتھ کھیلنے والی بچی سوشل میڈیا پر وائرل
نوجوانوں کی حفاظت کیلئے انسٹاگرام میں نئے ٹولز متعارف
کیلیفورنیا: میٹا نے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو بلیک میل ہونے سے بچانا ہے۔
کمپنی کے مطابق اب مشکوک اکاؤنٹس کے لیے انسٹاگرام پر نوجوانوں کو نشانہ بنانا مشکل بنایا جا رہا ہے۔
ادارے نے بتایا کہ مشتبہ اکاؤنٹس سے درخواستوں پر تحقیق کرکے انہیں سپیم فولڈرز میں بھیج دیا جائے گا یا کمپنی کی طرف سے مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔
انسٹاگرام ایک الرٹ پر بھی کام کر رہا ہے جو نوجوانوں کو کسی مشکوک اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے پیغام کے بارے میں متنبہ کرے گا۔ اس میں بتایا جائے گا کہ یہ پیغام کسی دوسرے ملک سے بھیجا گیا ہے۔
اسی طرح اگر کوئی مشکوک اکاؤنٹ پہلے سے ہی کسی نوجوان کو فالو کر رہا ہے تو اسے نوجوانوں کے فالورز کی فہرستیں اور اکاؤنٹس دیکھنے سے روک دیا جائے گا جو اسے پوسٹس میں ٹیگ کرتے ہیں۔
تاہم میٹا نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایسے مشکوک اکاؤنٹس کا تعین کیسے کیا جائے گا۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر اور دوستوں کی فہرست وغیرہ جیسے مختلف عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔