- مخصوص نشستوں کے کیس کی دوسری وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا
- کینیڈا نے بھارت کے باقی ماندہ سفارت کاروں کو بھی نوٹس پر ڈال دیا
- ہفتے کو شہر کا موسم گرم وخشک رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2 ڈگری ریکارڈ
- سینیٹ اجلاس چوتھی بار بھی وقت شروع نہ ہوسکا، سینیٹر خالی ایوان دیکھ کر روانہ
- اسرائیل نے غزہ میں شہید یحییٰ السنوار کی لاش کی تصویر والے پمفلٹ گرادیے
- پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر پارسل کے ذریعے منشیات کی پاکستان اسمگلنگ ناکام بنا دی
- مشتاق احمد دوبارہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسپین بولنگ کوچ مقرر
- 26ویں آئینی ترمیم: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ
- مختلف شہروں میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ
- سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ، رواں سال تعداد 12 ہوگئی
- عمران خان نے جیل سے نکالنے کے پلان پر عمل درآمد نہ کرنے پر پارٹی رہنماؤں کو کھری کھری سنادی
- بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- کراچی؛ ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا
- ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو 184 رنز کا ہدف
- پنجاب میں پولیو وائرس سرکولیشن بڑھنا تشویش ناک ہے، وزیراعلیٰ
- کراچی: پولیس کی جانب سے الزامات واپس لینے پر عدالت نے پی ٹی آئی مظاہرین کو رہا کردیا
- پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ نیدرلینڈز، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں
- لاہور میں مصںوعی بارش برسانے کا فیصلہ
- پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا، بلاول
- یحیی سنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران ٹینک گولہ باری میں شہید ہوئے، رپورٹ
پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ نیدرلینڈز، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں
کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ نوید اشرف نے نیدرلینڈز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سرکاری دورے کے دوران نیدرلینڈز کی ملٹری اور نیول لیڈر شپ سے ملاقاتیں کیں۔
نیول چیف نے وزارت دفاع میں ملٹری اور نیول لیڈرشپ سے مشترکہ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا، نیول چیف نے مشقوں اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، نیدر لینڈز کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل بوڈیوجن بوٹس نے مختلف شعبوں میں مضبوط دوطرفہ فوجی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دفاعی شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور کمانڈر رائل نیدرلینڈز نیوی وائس ایڈمرل رینے تاس سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دفاعی تعلقات، دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز کے اقدام اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔
بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ڈیمن شپ یارڈ اور رائل نیدرلینڈز نیوی کے زیون ڈی پرونسئن کلاس فریگیٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں جہازوں کی مرمت اور تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نیول چیف کے دورہ نیدرلینڈز سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔