لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

فضائی آلودگی اور اسموگ کی روک تھام کیلیے مصنوعی بارش برسائے جائے گی، 35 کروڑ اخراجات آئیں گے


ویب ڈیسک October 19, 2024
فوٹو فائل

پنجاب کے دارالحکومت میں اسموگ کی روک تھام کیلیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلیے لاہور کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش کی تیاری شروع کردی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس کے لیے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آلودگی بڑھنے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے خرچ آئے گا، جس کی ادائیگی کی منظوری مل چکی ہے۔ مصنوعی بارش کیلیے محکمہ ماحولیات اور موسمیات کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں