ایمرجنگ ٹی20 ایشیاکپ بھارت نے پاکستان کو 7 رنز سے ہرادیا

بھارت کے 183 رنز کے جواب میں پاکستان شاہینز 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکے


ویب ڈیسک October 19, 2024
(فوٹو: فائل)

اے سی سی ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 183 رنز کے جواب میں پاکستانی شاہینز 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکے۔

عرفات منہاس 41 اور یاسر خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارت کی طرف سے انشل کمبوج نے 3 کھلوڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: ایمرجنگ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

قبل ازیں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔

ابھیشیک شرما 35، پرابھ سمران سنگھ 36 اور تلک ورما 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کے سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ 21 اکتوبر کو میزبان عمان کیخلاف کھیلے گی اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات سے مقابلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں