چار مرتبہ ملتوی سینیٹ اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کے بعد بھی شروع نہ ہوسکا

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اکتوبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  اسلام آباد: سینیٹ کا چار مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات کو  8 بجے شروع ہونا تھا تاہم ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کے باوجود بھی اجلاس شروع نہ ہوسکا۔

مقررہ وقت پر عملے نے اجلاس کے پیش نظر گھنٹیاں بجائیں تاہم ڈیڑھ گھنٹے میں صرف 9 سینیٹر ایوان پہنچ سکے۔ جبکہ اس دوران چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین بھی چیمبر سے غائب رہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک 8 منٹ تاخیر سے پہنچے تو ایوان خالی دیکھ کر دوسرے دروازے سے نکل گئے جبکہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلواشہ خان بھی ایک دروازے سے داخل ہوکر دوسرے سے واپس روانہ ہوگئیں۔

اس کے بعد ن لیگ کے سینیٹر ساجد میر پہنچے اور وہ بھی دوسرے دروازے سے روانہ ہوگئے۔ بعد ازاں 20 منٹ کی تاخیر کے بعد پیپلزپارٹی کی پلوشہ رحمان، شہادت اعوان، ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب ایوان میں پہنچیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد ایوان میں پہنچے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔