ابراہیم حیدری میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار سے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے اپنے بھائی کو غیرت کے نام پر قتل کیا جبکہ اس کی اہلیہ چند ماہ کی حاملہ بھی ہے


Staff Reporter October 19, 2024
فوٹو- فائل

ابراہیم حیدری میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا، فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے 2 گھٹنے کے اندر گرفتار کر کے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ابراہیم حیدری فہدالحسن نے بتایا کہ جمعہ گوٹھ حسینی امام بارگاہ کے قریب گھر کے اندر قتل کی واردات میں 45 سالہ علی اکبر نامی شخص کی لاش ملی جسے کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو جیسے ہی پتہ چلا کہ قتل کی واردات میں مقتول کا چھوٹا بھائی اللہ ڈنو ملوث ہے جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ہے پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

فہدالحسن نے بتایا کہ مقتول گھر پر اکیلا رہتا تھا جس نے چند سال قبل بیوی کو چھوڑ دیا تھا جبکہ وہ ایک کشتی کا مالک تھا جو اس نے کرایے پر دی ہوئی تھی، گرفتار ملزم ماہی گیر ہے جو اپنے کام کی وجہ سے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے جاتا ہے جس کے باعث گھر پر اس کی اہلیہ اور کمسن بیٹی اکیلی ہوتی تھیں۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے اپنے بڑے بھائی کو غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا ہے جبکہ اس کی اہلیہ چند ماہ کی حاملہ بھی ہے، ملزم نے چند روز قبل اپنی اہلیہ کو میکے بھیج دیا تھا جس کے بعد ملزم نے جمعے کو رات گئے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |