بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ

  اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئینی ترمیم کے بل پر غور کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری  نے خصوصی دعوت پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کا اجلاس اتوار کو سہ پہر ڈھائی بجے دوبارہ ہوگا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئینی یا قانونی بلز کی کابینہ سے منظوری قانونی ضرورت ہے جس کیلئے کابینہ کا اجلاس بلایا گیا تھا۔