آئینی ترمیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز ساتھ چھوڑ گئے بیرسٹر گوہر کی تصدیق

سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور اب ہمارے پاس سے جاچکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر ہمارے دو سینیٹرز دوسری طرف چلے گئے ہیں۔

پارلیمںٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 15 یا 20 نہیں بلکہ دو سینیٹرز دوسری طرف چلے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مردان سے سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور اب ہمارے پاس سے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی آئینی مسودے کے حق میں اراکین کے ووٹ دینے کی بات غلط ہے کیونکہ عدلیہ کے حوالے سے ترامیم پر ہمارا اتفاق نہیں ہے جبکہ پالیمانی کمیٹی میں آئینی مسودہ پر ہمارا کوئی اتفاق نہیں ہوا تھا۔


مزید پڑھیں: عمران خان نے امید ظاہر کی ہے مولانا عدلیہ کی آزادی کیلیے ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی خان صاحب نے تعریف کی ہم بھی کرتے ہیں، خان صاحب15 ماہ سے جیل میں ہیں ہم نے پہلے کیوں نہیں شکایات کیں اب شکایات تھیں تو کہا، خان صاحب نے آج کسی کو نہیں ڈانٹا یہ مکمل ڈس انفارمیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پانچ ممبران جیل میں ملاقات کے لئے خان صاحب کسی پر غصہ نہیں ہوئے، فارم47 حکومت کو آئین میں ترمیم کا کوئی استحقاق نہیں ہم پھر بھی کمیٹی میں بیٹھے، ہمارے نمائندگان پارلیمان میں آئیں گے دیکھیں گے اور پارٹی پالیسی کو فالو کریں گے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }