پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ

ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.388 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، وفاقی ادارہ شماریات


ویب ڈیسک October 19, 2024
ادارہ شماریات نے پیٹرولیم سیکٹر کی درآمدات کے اعداد وشمار جاری کردیے—فوٹو: فائل

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر15.7 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 4.053 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.7فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 3.502 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا، ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.388 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.331 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا، اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ہوئی تھی اور اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.398 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمد پر1.430 ارب ڈالر، ایل این جی کی درآمد پر1.027 ارب ڈالر، ایل پی جی کی درآمد پر 2.41 ملین ڈالر اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.355 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 25 لاکھ 66 ہزار ٹن خام تیل درآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے 15 لاکھ 30 ہزار ٹن کے مقابلے میں 68 فیصد زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں