سڑک کنارے پائی جانے والی پُراسرار تجوری

شیرف آفس کے مطابق یہ بند تجوری سان اینٹونیو کے علاقے میں ایک راستے پر پائی گئی


ویب ڈیسک October 20, 2024

 

امریکا کی پولیس روڈ کے کنارے پائی جانے والی پُر اسرار تجوری کا معمہ حل کرنے کی مسلسل کوشش میں مصروف ہے۔
 
ٹیکساس میں بیکسر کاؤنٹی شیرف کے آفس کے مطابق یہ بند تجوری سان اینٹونیو کے علاقے میں ایک راستے پر پائی گئی۔
 
گواہان نے بتایا کہ وہ لوگ جنہوں نے یہ تجوری یہاں رکھی ان کی عمر 50 اور 60 برس کے درمیان تھی اور وہ نئے ماڈل کا شیورولے سِلوراڈو ٹرک چلا رہے تھے۔
 
شیرف آفس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور ٹرک پر لدی بڑی تجوری کو روڈ کے کنارے پھینک کر بھاگ نکلا۔
 
اس تجوری کے اندر کیا موجود ہے یہ تاحال اس متعلق کچھ نہیں جانا جا سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں