چینی صدر کا فوجیوں کوجنگی صلاحیت مضبوط بنانے پر زور

صدر شی جن پنگ نے چین کی راکٹ فورس کی ایک بریگیڈ کا معائنہ کیا


October 20, 2024
چینی صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کیا—فوٹو: رائٹرز

چین کے صدر شی جن پنگ نے فوجیوں کو عسکری تعمیر کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور اسٹریٹجک ڈیٹرنس اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطا بق صدر شی جن پنگ نے چین کی راکٹ فورس کے ایک بریگیڈ کے معائنہ کے دوران ہتھیاروں اور سازوسامان کی تکنیکی اور ٹیکٹیکل کارکردگی پر بریفنگ کی سماعت کی اور افسران اور فوجیوں کے آپریشنل اور تربیتی امور کا جائزہ لیا اور گفتگو کے دوران فوجیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جنگی صلاحیت میں اضافہ کریں جو پارٹی اور عوام کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے بریگیڈ کی ورک رپورٹ کی سماعت کی اور اہم خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ فوجی تربیت، جنگی تیاری اور فوجیوں کی جنگی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور ملک کی اسٹریٹجک سلامتی اور مرکزی مفادات کا بھرپور تحفظ کرنا اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جدید جنگی صورت حال اور طریقہ کار میں تبدیلیوں کو اپناتے ہوئے نئے سازوسامان، نئی مہارتوں اور نئی حکمت عملی سے متعلق تربیت کو مضبوط بنایا جائے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ فوجیوں کی جنگی صلاحیت مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ درکار معاون سہولیات کی تعمیر کو مضبوط بنانا اور حقیقی جنگی صلاحیت کے لیے ایک نظام وضع کرنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ چین نے گزشتہ ماہ بحرالکاہل میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا غیرمعمولی تجربہ کیا تھا، جو عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر چین کی نیوکلیئر قوت میں مزید اضافہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں