کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 19 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر سپر مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 50 سالہ پیرزادہ کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ اور کمر پر گولیاں لگی تھیں جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ بنارس کے قریب دیر کالونی ڈیزل شاپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان شدید ہوگیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 23 سالہ راحیل کے نام سے کی گئی جسے بازو اور ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں جبکہ یہ واقعہ بھی ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم ،پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے پریشان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امدد کے لیے عباسی اسپتال لیجایا گیا جہاں نوجوان کی شناخت 19 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔