شمالی غزہ میں جھڑپ کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں زمینی حملے کے آغاز سے اب تک ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 357 ہوگئی


ویب ڈیسک October 20, 2024
فوٹو: فائل

شمالی غزہ میں جھڑپ کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

قابض صیہونی فوج نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس کے مزید دو فوجی شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

صیہونی فوج نے یہ بھی کہا کہ جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں ایک افسر شدید زخمی ہوا جبکہ شدید زخمی ہونے والا ایک فوجی بھی دم توڑ گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زمینی حملے کے آغاز سے اب تک غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 357 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |