نڈال کو ریٹائرمنٹ سے قبل جوکووچ کے خلاف کیریئر کے آخری مقابلے میں شکست
ہسپانوی اسٹارنڈال ڈیوس کپ کے فائنل میں حصہ لیں گے جو ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہوگا
اسپین کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو ریٹائرمنٹ سے قبل سعودی عرب میں دی سکس کنگز سلیم میں سربیا کے اسٹار نوواک جوکوچ کے خلاف آخری پروفیشنل مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بی بی سی اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دی سکس کنگز سلیم مقابلے میں تیسرے نمبر کے لیے کھیلے گئے میچ میں جوکووچ نے رافیل نڈال کو 2-6، 6-7(5-7) سے شکست دی۔
نڈال نے جوکووچ کے خلاف پروفیشنل کھلاڑی کی حیثیت میں آخری میچ کے بعد کہا کہ وہ آج جس طرح کے کھلاڑی ہیں وہ نہیں رہیں گے۔
ٹینس کورٹ میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ان تمام لمحات کے لیے میں مشکور ہوں جو ہم نے کیریئر کے دوران کورٹ میں مقابلوں میں گزارے اور ہم نے ایک شان دار حریف کے طور پر ٹینس کھیلا۔
جوکووچ کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ آپ نے مجھے اپنی حدود سے باہر نکل کر کھیلنے میں مدد کی، جس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ اس کے بغیر میں ایسا کھلاڑی کبھی نہیں بن سکتا تھا جو آج ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: 'کنگ آف کلے' ٹینس اسٹار نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
فرنچ اوپن میں ریکارڈ 14 مرتبہ کامیابیوں کے ساتھ مجموعی طور پر 22 گرینڈ سلیم جیتنے والے نڈال کا کہنا تھا کہ مجھے یہ تمام چیزیں یاد آئیں گی کیونکہ تقریباً 20 سال تک کھیلنا ایک خواب تھا جو حقیقت ہوا اور دنیا میں بہترین مقامات پر کھیلنے کا موقع ملا۔
رافیل نڈال نے کہا کہ میرا پروفیشنل ٹینس کھلاڑی اور کامیاب ہونے کا خواب پورا ہوا اور میں تعاون کرنے اور ہر طرف سے ملنے والے پیار پر لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔
نڈال اور جوکووچ کے درمیان 60 میچ ہوئے، جن میں سے 29 میں نڈال اور 31 میں جوکووچ کامیاب رہے۔
جوکووچ نے جذباتی انداز میں رافیل نڈال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ٹینس کے لیے جو کچھ کیا ہے وہ لاجواب ہے اور آپ نے کھیل میں ایک شان دار روایت چھوڑی ہے۔
ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم جیتنے والے ٹینس اسٹار نے کہا کہ آپ کے ساتھ کورٹ میں مقابلہ کرنا انتہائی فخر اور خوشی کا مقام تھا اور آج یہ لمحات بہت جذباتی ہیں کیونکہ ہم نے برسوں سے ایک دوسرے کے خلاف کئی میچز کھیلے ہیں۔
خیال رہے کہ نڈال پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں وہ سیزن کا آخری مقابلہ ڈیوس کپ فائنل میں حصہ لیں گے اور اس کے ساتھ ان کے ٹینس کیریئر کا اختتام ہوگا۔