دنیا بھر میں آج ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے ہوائی اڈوں پرائیرٹریفک کنٹرولر کے اعزازمیں تقریبات کا انعقاد کیاجاتاہے


آفتاب خان October 20, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ایئرٹریفک کنٹرولرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے.

ایئرٹریفک کنٹرولرز پاکستان بھرکے فعال ہوائی اڈوں پر مسافر بردار طیاروں کی محفوظ آمدوررفت کے دوران کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،اے ٹی سی پاکستان کے ہوائی اڈوں پر براہ راست ٹیک آف اورلینڈنگ کرنے والے طیاروں کے علاوہ پاکستانی حدود کا استعمال کرنے والے جہازوں کو بھی صوتی رابطوں کے ذریعے تکنیکی معاونت ورہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

ایئرٹریفک کنٹرولرزمحفوظ فضائی سفرکے لیے طیاروں کے درمیان مروجہ فاصلوں کے علاوہ ناموافق موسموں، ہواؤں کی تندی وتیزی جبکہ حد نگاہ میں کمی سمیت دیگر امورانجام دیتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فضائی ٹریفک کنٹرول کرنے والے ائیرٹریفک کنٹرولرز ڈے کومنانے کا مقصد فضائی سفرکے دوران ائیرٹریفک کنٹرولر کی اہمیت کواجارگرکرنا ہے.

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے ہوائی اڈوں پرائیرٹریفک کنٹرولر کے اعزازمیں تقریبات کا انعقاد کیاجاتاہے، پاکستان ایئرٹریفک کنٹرولر گلڈ کے صدرآصف رسول کے مطابق عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان بھر کے ایئرٹریفک کنٹرولرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کی انتھک محنت کی وجہ سے پاکستان کی فضائی حدود اوران میں اڑے والے جہازمحفوظ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |