میرا بیٹا کسی سے معافی نہیں مانگے گا، سلیم خان

 ممبئی: بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر سلیم خان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا سلمان خان بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر گروپ لارنس بشنوئی سے معافی نہیں مانگے گا۔

سلیم خان کا کہنا تھا کہ سلمان جانوروں سے محبت کرتا ہے اس نے کبھی کالے ہرن کا شکار نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بشنوئی گینگ نے بھارتی اداکار سلمان خان سے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر انہیں قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارت کی معروف مسلمان سیاسی شخصیت بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس گینگ نے قبول کی تھی، بابا صدیقی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریبی دوست بھی تھے۔

یاد رہے کہ 1998 میں راجھستھان کے علاقے جودھ پور میں ایک فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے موقع پر کالے ہرن کے شکار کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بشنوئی گینگ کی جانب سے رقم کا مطالبہ بھتہ خوری ہے اور میرا بیٹا کسی سے معافی نہیں مانگے گا۔