- کراچی؛ کلب کرکٹ کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش، ملزم گرفتار
- سعودی عرب واپسی پر رونالڈو کا سلام، ویڈیو وائرل
- یحیی سنوار نے ہمارے گھر آکر اسے معزز بنادیا، مالک مکان کی پوسٹ وائرل
- امریکا میں درجنوں ریکونز نے خاتون کے گھر کو گھیر لیا
- سہواگ نے بھی بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی
- ڈریکولا کی طرح امریکی خاتون کو بھی لہسن سے مہلک خطرہ
- آکسفورڈ چانسلر کے الیکشن سے باہر ہونے پر عمران خان کی ساکھ کو شدید دھچکا
- نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے 'بہتر بالر' قرار
- کراچی؛ شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
- جی ایچ کیو حملہ کیس؛ چالان میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر 27سنگین دفعات عائد
- زمبابوے کیخلاف سیریز؛ اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ
- حافظ نعیم کا 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق صورتحال پر دلچسپ تبصرہ
- ایمرجنگ ایشیاکپ؛ امپائرز کے غلط فیصلے نے پاکستان کو ہروادیا
- خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری
- قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، 9نکاتی ایجنڈا جاری
- چیمئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کردیا
- خلاء میں اعضا بنا کر زمین پر لانے کے منصوبے پر کام جاری
- مریخ کی برف میں زندگی کی موجودگی کا امکان
- سڑک کنارے پائی جانے والی پُراسرار تجوری
- بانی پی ٹی آئی کو اخبار، ٹی وی میسر، کھانے میں مٹن ملتا ہے، جیل انتظامیہ
بانی پی ٹی آئی کو اخبار، ٹی وی میسر، کھانے میں مٹن ملتا ہے، جیل انتظامیہ
راولپنڈی / لاہور: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائدین کی پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے، بانی پی ٹی آئی کو بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انکی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،انکے سیل کو بجلی بلاتعطل فراہم کی جاتی ہے۔
پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چقندر کا جوس، دہی، چپاتی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن کھاتے ہیں، رات میں دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں۔
انکا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے، ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں، دو روز قبل پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے، روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، سکیورٹی کے تمام انتظامات ہیں، سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔