- چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
- کراچی؛ 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ درج، بیٹے کے ملوث ہونیکا امکان
- کراچی؛ کلب کرکٹ کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش، ملزم گرفتار
- سعودی عرب واپسی پر رونالڈو کا سلام، ویڈیو وائرل
- یحیی سنوار نے ہمارے گھر آکر اسے معزز بنادیا، مالک مکان کی پوسٹ وائرل
- امریکا میں درجنوں ریکونز نے خاتون کے گھر کو گھیر لیا
- سہواگ نے بھی بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی
- ڈریکولا کی طرح امریکی خاتون کو بھی لہسن سے مہلک خطرہ
- آکسفورڈ چانسلر کے الیکشن سے باہر ہونے پر عمران خان کی ساکھ کو شدید دھچکا
- نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے 'بہتر بالر' قرار
- کراچی؛ شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
- جی ایچ کیو حملہ کیس؛ چالان میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر 27سنگین دفعات عائد
- زمبابوے کیخلاف سیریز؛ اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ
- حافظ نعیم کا 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق صورتحال پر دلچسپ تبصرہ
- ایمرجنگ ایشیاکپ؛ امپائرز کے غلط فیصلے نے پاکستان کو ہروادیا
- خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری
- قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، 9نکاتی ایجنڈا جاری
- چیمئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کردیا
- خلاء میں اعضا بنا کر زمین پر لانے کے منصوبے پر کام جاری
- مریخ کی برف میں زندگی کی موجودگی کا امکان
ایمرجنگ ایشیاکپ؛ امپائرز کے غلط فیصلے نے پاکستان کو ہروادیا
ایمرجنگ ایشیاکپ کے اہم معرکے میں امپائرز کے ایک غلط فیصلے نے پاکستان کو جیتنے سے محروم کردیا۔
گزشتہ روز عمان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اس میچ میں گرین شرٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست ہوئی۔
میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران عرفات منہاس نے جارحانہ اننگز کھیل کر بھارتی بالرز کو پریشان کردیا تاہم عرفان منہاس کو 17ویں اوور کی آخری گیند پر متنازع آؤٹ قرار دیدیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایمرجنگ ٹی20 ایشیاکپ؛ بھارت نے پاکستان کو 7 رنز سے ہرادیا
عرفات منہاس 29 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا تھا۔
راسخ سلام 17ویں اوور کی آخری گیند کروانے آئے تو فیلڈر وڈھیرا نے عرفات کا کیچ تھام لیا لیکن بالر کی جانب سے نوبال کروائے جانے کے باوجود امپائرز نے بیٹر کو آؤٹ قرار دیا اور یوں پاکستان میچ جیتنے سے محروم ہوگیا۔
مزید پڑھیں: ایمرجنگ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
امپائرز کے متنازع فیصلے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو میچ جتوانا تھا تو مقابلہ کیوں رکھوایا۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم کل ایونٹ میں دوسرا میچ میزبان عمان کیخلاف کھیلے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔