نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے 'بہتر بالر' قرار

ویب ڈیسک  اتوار 20 اکتوبر 2024
نسیم نے اپنی پہنچان سوئنگ اور رفتار سے بنائی ہے، احسان اللہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نسیم نے اپنی پہنچان سوئنگ اور رفتار سے بنائی ہے، احسان اللہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے نسیم شاہ کو جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار دیدیا۔

نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے بہتر ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے پہنچان بنائی ہے۔

انہوں نے بمراہ کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے، تمام فارمیٹس میں میچ جیتنے والی کارکردگی پیش کررہے ہیں لیکن نسیم شاہ مستقبل کے بہترین فاسٹ بولر بن کر ابھریں گے۔

مزید پڑھیں: چیمئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کردیا

احسان اللہ نے کہا کہ نسیم شاہ 2021 اور 2022 ورلڈکپ میں اپنی دھاک بٹھاچکے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کچھ عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں پارہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔