نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے نسیم شاہ کو جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار دیدیا۔

نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے بہتر ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے پہنچان بنائی ہے۔

انہوں نے بمراہ کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے، تمام فارمیٹس میں میچ جیتنے والی کارکردگی پیش کررہے ہیں لیکن نسیم شاہ مستقبل کے بہترین فاسٹ بولر بن کر ابھریں گے۔

مزید پڑھیں: چیمئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کردیا

احسان اللہ نے کہا کہ نسیم شاہ 2021 اور 2022 ورلڈکپ میں اپنی دھاک بٹھاچکے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کچھ عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں پارہا۔