کراچی کلب کرکٹ کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش ملزم گرفتار

ملزم کو کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک October 20, 2024
فوٹو : ایف آئی اے

ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت شکیل رفیق کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کا تعلق لاہور سے ہے۔ ملزم کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔

ملزم نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی دستاویزات حاصل کیں اور سجاد نامی ایجنٹ ملزم کا دوست بھی ہے۔ ملزم نے سجاد نامی شخص سے 32 ہزار اماراتی درہم کے عوض معاملات طے کیے اور ابتدائی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ادا کیے جبکہ بقایا رقم ویزا لگنے پر ادا کرنا تھی۔

ملزم نے امریکی قونصلیٹ میں خود کو کرکٹ کلب کے ساتھ وابستہ ظاہر کیا اور جعلی دستاویزات پیش کیں لیکن ملزم کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں رکھتا تھا۔ ملزم امریکی قونصلیٹ کے عملے کو دستاویزات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |