اکثر لفٹ میں آئینہ کیوں ہوتا ہے؟

ویب ڈیسک  اتوار 20 اکتوبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

لفٹ میں آتے جاتے وقت آپ نے سوچا ہوگا کہ لفٹ میں اکثر آئینہ کیوں ہوتا ہے، آئیے آج ہم آپ کو اس کی اہم وجوہات سے آگاہ کرتے ہیں۔

لفٹ میں آئینہ رکھنے کی بہت سی وجوہات ہیں جو کہ قارئین کیلئے دلچسپی کا باعث ہونگی، یہ وجوہات حفاظت سے لے کر انسانی نفسیات تک ہیں۔

ایک وجہ انسانوں کی بند جگہ پر رہنے سے متعلق ناپسندیدگی ہے۔ قدرتی طور پر ہم زیادہ کشادگی والی جگہ پر رہنے کی طرف راغب ہوتے ہیں کیونکہ یہ ہمیں سانس لینے کے لیے زیادہ آکسیجن فراہم کرتا ہے۔

لفٹ میں آئینے کا اضافہ مزید کشادگی کا احساس پیدا کرتا ہے جس سے ہمیں آسانی سے سانس لینے میں مدد ملتی ہے۔ آئینے میں لفٹ کی عکاسی لفٹ کو زیادہ چوڑی اور کشادہ بناتی ہے اور انسانی ذہن کو زیادہ جگہ اور حفاظت کا احساس دیتی ہے۔

مزید برآں لفٹ میں آئینہ ہمارے ذہنوں کو محفوظ ہونے کا احساس بھی دلاتا ہے۔ لفٹ میں آئینے درحقیقت لفٹوں میں ڈکیتی یا اچانک حملوں کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ لفٹ میں موجود آئینے کی وجہ سے ہر حرکت کی واضح عکاسی سے مجرم کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

اسی طرح آئینہ ہمیں یہ دیکھنے کی اجازت دیتا ہیں کہ دوسرے کیا کر رہے ہیں۔ لفٹ میں موجود دیگر کوئی فرد ہم پر اچانک حملہ کر کے حیران نہیں کر سکتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔