آئینی ترامیم پر تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے عظمیٰ بخاری

آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک October 20, 2024
آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کے علاوہ کسی اور ادارے کو آئین کی من پسند تشریح کرنے کا اختیار حاصل نہیں، آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترمیم پر بات کرنے گیا تو مہاتما 45 منٹ اپنے رونے روتا رہا، بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک سال جیل میں رہنے کے بعد بھی انکا مائنڈ سیٹ انتشاری ٹولے کے سرغنہ والا ہے، جن لوٹوں سے بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے انکو اب غدار کہتے شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے، تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے بھی تنگ آچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ملک میں پھر ایک اور نو مئی ہو جو اب ہم ہونے نہیں دینگے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا اختیار صرف فیصلے جاری کرنا وضاحتیں جاری کرنا نہیں، آئینی ترامیم پر اتفاق رائے اچھی بات ہے لیکن تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔