بی جے پی رہنما کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی سے شادی

ویزا نہ ملنے کے باعث بی جے پی کے مقامی رہنما کے بیٹے کا پاکستانی لڑکی کیساتھ آن لائن نکاح


ویب ڈیسک October 20, 2024
ویزا نہ ملنے کے باعث بی جے پی کے مقامی رہنما کے بیٹے کا پاکستانی لڑکی کیساتھ آن لائن نکاح

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما کے بیٹے کا نکاح پاکستان میں مقیم لڑکی سے آن لائن ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے جونپور میں آن لائن نکاح کی تقریب جوڑے کی ویزے کے لیے متعدد درخواستیں مسترد ہونے کے بعد کی گئی۔

آن لائن نکاح کی اپنی نوعیت کی یہ منفرد تقریب بی جے پی کے مقامی رہنما تحسین شاہد کے بڑے بیٹے محمد عباس حیدر اور لاہور کی رہائشی عندلیب زہرا کی تھی۔

عندلیب زہرا کی والدہ رانا یاسمین زیدی شدید بیمار ہوگئیں اور انہیں لاہور کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جس کے باعث اس نکاح کو آن لائن کرنا پڑا۔

نکاح کے بعد دلہا عباس حیدر نے امید ظاہر کی کہ ان کی اہلیہ کو اب بغیر کسی پریشانی کے بھارتی ویزا مل جائے گا۔

دلہن کے اہل خانہ کا بھی کہنا تھا کہ آئی سی یو میں داخل دلہن کی والدہ کی خواہش تھی کہ کم از کم نکاح ہوجائے جس پر آن لائن نکاح کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔