بابراعظم کے والد نے بیٹے کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کرنے پر خاموشی توڑ دی

اعظم صدیقی نے بابراعظم کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار شعر کے ذریعے کیا


ویب ڈیسک October 20, 2024
اعظم صدیقی نے بابراعظم کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار شعر کے ذریعے کیا (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے مختصر وقفے کے بعد بیٹے کی حمایت میں سوشل میڈیا پر واپسی کردی۔

دو ہفتے قبل اعظم صدیق نے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا لیکن حال ہی میں بابراعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے بعد وہ ایک بار پھر بیٹے کے حق میں بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں اعظم صدیقی نے بابراعظم کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار ایک اردو شعر کے ذریعے کیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

انہوں نے باپ بیٹے کی تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ انشاء اللہ جلد ہی بابر آپ کو کھیلتا اور ایکشن میں نظر آئے گا۔

اپنی پوسٹ میں بابراعظم کے والد نے مداحوں کی جانب سے اسٹار کھلاڑی کی حمایت کرنے پر خیر خواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا، ان کا خاندان اللہ کی مرضی سے مطمئن رہتا ہے، ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔

مزید پڑھیں: سہواگ نے بھی بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بابراعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس فیصلے کا مقصد ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کو شامل کرنا اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو مواقع فراہم کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں