فخر کے بعد عامر بھی بابراعظم کے حق میں بول اُٹھے

تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا (فوٹو: کرک انفو)

اوپنر فخر زمان کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بھی سابق کپتان بابراعظم کے حق میں بول اُٹھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس گھٹیا سوچ کو ختم کریں کہ بابراعظم ٹیم میں نہیں تھا یا وہ ٹیم میں نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔

مزید پڑھیں: سہواگ نے بھی بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی

محمد عامر نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں، ہاں ان پر کھیل کی کارکردگی پر اعتراض کریں مگر پرسنل نہ ہوں۔


واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم سمیت نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر بابراعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے پر ناخوش

ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے میچ اپنے نام کیا اور 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

Load Next Story