پارلیمنٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا وہ دیکھنے آیا ہوں اختر مینگل

ہمارے دونوں سینیٹر جاتی امرا، بلاول ہاؤس اور آبپارہ میں ہوسکتے ہیں، سربراہ بی این پی


ویب ڈیسک October 20, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا ہے وہ دیکھنے آیا ہوں۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہمارا اپنے سینیٹرز سے کوئی رابطہ نہیں، ہم اپنے سینیٹرز کو ڈھونڈنے آئے ہیں اور ہم نے دونوں سینیٹرز کے لاجز دیکھے ہیں لیکن وہاں نہیں ہیں۔

سربراہ بی این پی مینگل کا کہنا تھا کہ دونوں سینیٹر جاتی امرا، بلاول ہاؤس اور آبپارہ میں ہوسکتے ہیں لیکن اس وقت بنی گالا میں تو بلکل نہیں ہو سکتے۔

مزید پڑھیں؛ آئینی ترامیم؛ پی ٹی آئی کے 3ارکان قومی اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی حکومت کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں