- غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کا اعلیٰ افسر ہلاک
- آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا، اخترمینگل
- 26 ویں آئینی ترمیم: سودی نظام کے خاتمے کی شق بھی منظور
- پی ڈی ایم اتحاد نے کالے ناگ نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیے، حافظ نعیم
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ سے ترمیم کی منظوری کے بعد امریکا روانہ
- لیاری: بیٹے نے ماں سمیت چاروں خواتین کے قتل کا اعتراف کرلیا
- لاہور میں 7 سالہ بچے کا قتل، ملزم گرفتار
- ہماری خاتون سینیٹر کے شوہر کو اغوا کیا گیا، اختر مینگل
- پاک بحریہ نے منشیات کی بڑی کھیپ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی
- ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا، خواجہ آصف
- آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، فضل الرحمان
- نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا
- جناح ٹرمینل سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے خاتون سمیت دو مسافر گرفتار
- پاکستان سے امن کا دیپ انڈیا روانہ
- نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بن گئی
- فخر زمان نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا
- شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی
- کراچی؛ کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے والا ملزم گرفتار
- اسرائیل کا ایران پر انتقامی حملے کا انتہائی حساس منصوبہ لیک ہوگیا
سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تحت منشیات سے آزاد پاکستان گولڈ کپ سائیکل ریس
کراچی: سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منشیات سے آزاد پاکستان گولڈ کپ سائیکل ریس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے مزار قائد سے کیا۔
منشیات کے خلاف 100 روزہ آگاہی مہم کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے مکمل آزادی دلانے کے لئے ہمیں کھیلوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، گولڈ کپ سائیکل ریس کا انعقاد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف متوجہ کرنے کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ منشیات سے آزاد پاکستان گولڈ کپ سائیکل ریس میں 35 سائیکل سواروں نے شرکت کی، ریس 22کلومیٹر طویل فاصلے پر محیط تھی، سائیکل ریس کا آغاز مزار قائد سے ہوا جو مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی عائشہ مسجد ڈی ایچ اے پر اختتام پذیر ہوئی۔
ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کھیل کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
نئی نسل کو ”نشے سے نفرت زندگی سے پیار“ ہر سطح پر آگاہی فراہم کی جائے، سائیکلنگ کو فروغ دیا جائے تاکہ شہری نشہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ زندگی گزار سکیں اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔
آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کلیم اعوان کو سائیکل ریس کا کامیاب انعقاد کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔