اختر مینگل کی مخالفت کے باوجود ان کی پارٹی کے دونوں سینیٹرز کا آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ

ویب ڈیسک  اتوار 20 اکتوبر 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  اسلام آباد: بی این پی مینگل کے دونوں سینیٹرز نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے دونوں سینیٹرز نسیمہ احسان اور قاسم رانجھو نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

قبل ازیں سینیٹر نسیمہ احسان منہ پر ماسک پہنے ایوان میں پہنچیں جبکہ قاسم رانجھو کو ویل چیئر پر ایوان میں لایا گیا۔ دونوں ارکان کو حکومتی بینچز پر بٹھانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اٹھ کر اپوزیشن کی نشستوں پر واپس آگئے۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا وہ دیکھنے آیا ہوں، اختر مینگل

نسیمہ احسان کو انوشا رحمان نے حکومتی بنچز پر بٹھانے کی کوشش کی تاہم نسیمہ احسان واپس اپوزیشن بنچ پر آکر بیٹھ گئیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قاسم رانجھو کی نشست پر آکر ان سے مصافحہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔