بورڈکے دہرے معیار سے کینگروپلیئرزکا غصہ بڑھنے لگا

آئی پی ایل کھیلنے سے روکنے کا منصوبہ، چیمپئنز لیگ میں شرکت کی حوصلہ افزائی

آئی پی ایل کھیلنے سے روکنے کا منصوبہ، چیمپئنز لیگ میں شرکت کی حوصلہ افزائی. فائل فوٹو

آئی پی ایل اور چیمپئنز لیگ کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے دہرے معیار سے کھلاڑیوں کا غصہ بڑھنے لگا۔

سی اے ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے کھلاڑیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کررہا ہے جبکہ مصروف شیڈول کے نام پر آئندہ برس کرکٹرز کو آئی پی ایل میں کھیلنے سے روکنے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔


آئندہ ماہ جنوبی افریقہ میں شیڈول چیمپئنز لیگ میں کرکٹ آسٹریلیا بھارت اور جنوبی افریقی بورڈ کیساتھ برابر کا حصہ دار ہے، اس لیے کوچنگ اسٹاف کے تحفظات کے باوجود کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز کی جانب سے اس لیگ میں کھیلنے کا حکم دیا گیا۔

اسکے برعکس آئندہ برس اپریل مئی میں شیڈول آئی پی ایل میں حصہ لینے کیلیے تیار کھلاڑیوں کو خبردار کیا گیاکہ جون میں شیڈول ایشز سے قبل بھارت میں کھیلنے پر انٹرنیشنل میچز میں آرام دیا جاسکتا ہے۔ کھلاڑی اس صورتحال سے کافی ناخوش ہیں، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بورڈ سے بات چیت کی جائے گی ۔
Load Next Story