- آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر ایوان صدر میں دستخط کیلئے آج تقریب ہوگی
- غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کا اعلیٰ افسر ہلاک
- آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا، اخترمینگل
- 26 ویں آئینی ترمیم: سودی نظام کے خاتمے کی شق بھی منظور
- پی ڈی ایم اتحاد نے کالے ناگ نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیے، حافظ نعیم
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ سے ترمیم کی منظوری کے بعد امریکا روانہ
- لیاری: بیٹے نے ماں سمیت چاروں خواتین کے قتل کا اعتراف کرلیا
- لاہور میں 7 سالہ بچے کا قتل، ملزم گرفتار
- ہماری خاتون سینیٹر کے شوہر کو اغوا کیا گیا، اختر مینگل
- پاک بحریہ نے منشیات کی بڑی کھیپ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی
- ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا، خواجہ آصف
- آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، فضل الرحمان
- نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا
- جناح ٹرمینل سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے خاتون سمیت دو مسافر گرفتار
- پاکستان سے امن کا دیپ انڈیا روانہ
- نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بن گئی
- فخر زمان نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا
- شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی
- کراچی؛ کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے والا ملزم گرفتار
جناح ٹرمینل سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے خاتون سمیت دو مسافر گرفتار
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے خاتون سمیت دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران خاتون سمیت 2 مسافروں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت نذرعباس اور ام سلمیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے،خاتون ملزمہ فلائٹ نمبر IA432 کے ذریعے عراق جا رہی تھی ملتان سے تعلق رکھنے والی ملزمہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا جبکہ ملزم نذرعباس فلائٹ نمبر TK709 کے ذریعے ترک اور کیکوس جزائر جا رہا تھا کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزم کے پاسپورٹ پر کیوبا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزوں میں کسی قسم کی سیکیورٹی خصوصیات موجود نہ تھیں، گرفتار ملزمان کومزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔