- غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کا اعلیٰ افسر ہلاک
- آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا، اخترمینگل
- 26 ویں آئینی ترمیم: سودی نظام کے خاتمے کی شق بھی منظور
- پی ڈی ایم اتحاد نے کالے ناگ نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیے، حافظ نعیم
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ سے ترمیم کی منظوری کے بعد امریکا روانہ
- لیاری: بیٹے نے ماں سمیت چاروں خواتین کے قتل کا اعتراف کرلیا
- لاہور میں 7 سالہ بچے کا قتل، ملزم گرفتار
- ہماری خاتون سینیٹر کے شوہر کو اغوا کیا گیا، اختر مینگل
- پاک بحریہ نے منشیات کی بڑی کھیپ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی
- ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا، خواجہ آصف
- آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، فضل الرحمان
- نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا
- جناح ٹرمینل سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے خاتون سمیت دو مسافر گرفتار
- پاکستان سے امن کا دیپ انڈیا روانہ
- نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بن گئی
- فخر زمان نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا
- شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی
- کراچی؛ کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے والا ملزم گرفتار
- اسرائیل کا ایران پر انتقامی حملے کا انتہائی حساس منصوبہ لیک ہوگیا
پاکستان سے امن کا دیپ انڈیا روانہ
لاہور: بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور محبت کے فروغ کے لیے پاکستان سے امن کادیپ لیکر ملائشیا سے آئے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا روانہ ہوگئے، یہ دیپ مختلف ممالک سے گزرتے ہوئے واپس ملائشیا جائے گا جہاں اسے ہمیشہ کے لیے روشن رکھا جائے گا۔
ملائشیا سے تعلق رکھنے والے سردار بلدیو سنگھ تین رکنی وفد سمیت گزشتہ دنوں پاکستان پہنچے تھے۔ سردار بلدیو سنگھ نے گوردوارہ دربار صاحب کرتار سے بابا گورونانک جی سے منسوب کنواں صاحب سے امرت جل لیا اور پھر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچے جہاں امن کا دیپ روشن کیا گیا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ملائشین سکھ یاتریوں کا یہ گروپ پاکستان سے واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا روانہ ہوگیا ہے۔ انڈیا کی مختلف ریاستوں میں موجود سکھوں کے مقدس مقامات کی یاترا کے بعد سری لنکا سمیت مختلف ممالک سے گزرتے ہوئے واپس ملائیشیا جائیں گے جہاں بابا گورونانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ صاحب میں اس دیپ کو ہمیشہ کے لیے روشن رکھا جائے گا۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان اور پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کہتے ہیں “امن کا دیپ درحقیقت اندھیرے سے روشنی کی طرف ایک واضح پیغام ہے تاکہ دنیا بھر میں امن قائم کیا جا سکے۔ یہ دیپ پاکستان سے بھارت روانہ کیا جا رہا ہے اور یہ مختلف ممالک کا سفر کرتا ہوا ملائیشیا پہنچے گا۔
انہوں نے کہا اس اقدام کا مقصد دنیا بھر میں امن و محبت اور مذہبی رواداری کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ یہ دیپ نہ صرف دو ملکوں کے درمیان امن کا پیغام ہے بلکہ یہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتا ہے، امن کا یہ دیپ ہر طرف روشنی پھیلانے اور محبت کا پیغام عام کرنے کی ایک کوشش ہے جس کے ذریعے انسانیت کو ایک نئی امید ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔