ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا خواجہ آصف

ان شااللہ عدلیہ سیاست کے بجائے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی، وزیردفاع

خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے سینیٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سازی کے نتیجے میں ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ الحمداللہ 26 آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان شااللہ اب ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا، اقتدار جو اللہ کے بعد پاکستانی عوام کی ملکیت ہے اور عدلیہ کے قبضے سے واگزار ہوگا۔


خواجہ آصف نے کہا کہ ان شااللہ عدلیہ سیاست کے بجائے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔



 

خیال رہے کہ حکومت نے سینیٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم 65 اراکین کی حمایت سے منظوری ہوگئی ہے، جس میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل اور چیف جسٹس کی تقرری کے طریقہ کار اور مدت کے حوالے سے تبدیلیاں ہوگئی ہیں۔
Load Next Story