لاہور میں 7 سالہ بچے کا قتل ملزم گرفتار
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا
پولیس نے چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 7 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ چوہنگ کے علاقے میں 7سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتول بچے کی شناخت فاہد کے نام سے ہوئی ہے اور ذرائع نے بتایا تھا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی گارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہو رنے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔
ادھر ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو اوکاڑہ فرار ہوتے ہوئے بس اسٹینڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں فارم ہاؤس کے گارڈ سمیت دو نامعلوم لوگوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچہ کرکٹ کھیل رہا تھا اور پانی پینے فارم ہاؤس میں داخل ہوگیا، جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے بچے کو قتل کردیا۔
ایف آئی آر نے کہا کہ چند روز قبل بھی ملزم نے بچے کو فارم ہاؤس میں پانی پینے سے روکا تھا، ملزم نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی اور محلے داروں کے دیکھنے پر موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کو بس اڈے سے گرفتار کیا۔