انگلش طوفان بھارتی چٹانوں سے ٹکرانے کیلیے تیار
مقابلے سے پہلے ہی یوراج سنگھ کا گلا دکھنے لگا، سریش رائنا کے پیٹ میں درد ،ظہیر خان ہماری بولنگ کا ٹنڈولکر ہے، دھونی
لاہور:
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں انگلینڈ اور بھارت کا مقابلہ اتوار کو ہوگا۔
انگلش طوفان بھارتی چٹانوں سے ٹکرانے کیلیے تیار ہے، کپتان اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ یوراج کے 6 چھکے ماضی کی بات ہے، فیلڈ میں تمام حساب چکتا ہوجائیں گے۔
ادھر بھارت کو کمزور بولنگ اٹیک سے مضبوط انگلش بیٹنگ دیوار کو ڈھانے کا چیلنج درپیش ہے، مقابلے سے پہلے ہی یوراج سنگھ کا گلا دکھنے لگا، سریش رائنا کے پیٹ میں درد ہوگیا، کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ آئوٹ آف فارم ہونے کے باوجود ظہیر خان ہماری بولنگ کا ٹنڈولکر ہے۔
پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان موجود ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں موجود کرکٹ کی سپر پاورز انگلینڈ اور بھارت دونوں نے اپنے ابتدائی معرکوں میں کمزور افغانستان کو تختہ مشق بنایا مگر دونوں کے نتائج میں زمین آسمان کا فرق ہے، انگلش ٹیم نے116 رنز کے بھاری مارجن سے فتح پائی جبکہ بھارت کو افغانستان کو قابو کرنے میں دانتوں میں پسینہ آگیا تھا۔
دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم اس وقت کافی متوازن جبکہ بھارت کیلیے اپنی کمزور بولنگ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے، اسے مضبوط انگلش بیٹنگ لائن میں دراڑ ڈالنے کا سخت چیلنج درپیش ہوگا۔
حریف کھلاڑیوں کی اسپن بولنگ کے خلاف کمزوری کو مدنظر رکھتے ہوئے ہربھجن سنگھ کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے، لیڈنگ بولر ہونے کے باوجود ظہیر خان کی فارم بھی تشویش کا باعث مگر کپتان دھونی کو امید ہے کہ وہ جلد ہی فارم میں آجائیں گے، انھوں نے کہا کہ ظہیر ہمارے سینئر ترین بولر اور بولنگ ڈپارٹمنٹ میں ان کا درجہ سچن ٹنڈولکر جتنا ہے۔
اس کے ساتھ انھوں نے خبردار بھی کیا کہ جس ایونٹ میں آپ کے پاس کھیلنے کیلیے چند میچز ہوں اس میں کسی آئوٹ آف فارم پلیئر کو زیادہ موقع نہیں دیا جاسکتا،دھونی نے ٹیم کے پہلے ہی سپر 8 میں پہنچنے کی وجہ سے پلیئنگ الیون میں ردوبدل کا عندیہ دیا۔ یوراج گلے اور رائنا پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، اگر ان میں سے کوئی ایک نہیں کھیل پایا تو منوج تیواڑی کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے حوصلے کافی بلند ہیں، کپتان اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ یوراج سنگھ سے پانچ برس قبل 2007 کے ورلڈ کپ میںایک اوور میں پڑنے والے 6 چھکے مجھے یاد ہیں مگر وہ ماضی ہے، اب ہم اتوار کو پھر میدان میں اتررہے ہیں، سب حساب چکتا کرنے کی کوشش کرینگے۔