مہنگائی طوفان دالیںسبزی پھل عوامی پہنچ سے باہر

صدرکریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دالوں کی سرکاری قیمتیں ہول سیل قیمتوں سے 100 روپے تک زیادہ ہیں


Qaiser Sherazi October 21, 2024
(فوٹو: فائل)

حکومتی اعلانات اقدام کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا،اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بے پناہ تیزی نے کریانہ شاپس اور صارفین کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں دالوں سمیت سرکاری مقرر قیمتوں والی تمام اشیائے خوردونوش کی فروخت کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں چکن گوشت 750 روپے کلو، انڈے 305 روپے درجن، مٹن چھوٹا گوشت 2300 روپے کلو، بیف بڑا گوشت 1400 روپے کلو، دودھ 220 روپے لٹر ،دہی 240 روپے کلو، دال چنا 430 روپے کلو، دال ماش 600 روپے کلو، سفید چنا 420 روپے کلو فروخت کیے جارہے ہیں۔

صدرکریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دالوں کی سرکاری قیمتیں ہول سیل قیمتوں سے 100 روپے تک زیادہ ہیں، ہم مہنگی دالیں خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے حکومت ہمارا کوئی مطالبہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ہمارے پاس سرکاری قیمتوں والی دالیں، اشیا کی فروخت کے مکمل بائیکاٹ کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے