دعوے دھرے لاہور آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان

شہریوں میں آنکھوں کی جلن اور گلے میں خراش کی شکایات بڑھنے لگیں

(فوٹو: فائل)

صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھٹی کے باوجود بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آ سکی ، باغوں کا شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان ہے ، شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 410 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 200 تک انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے، 200 سے زائد اگر 350 سے 400 انتہائی خطرناک ہے، حکومت پنجاب اور متعلقہ اداروں کی اسموگ روک تھام کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گے۔


شہریوں میں آنکھوں کی جلن اور گلے میں خراش کی شکایات بڑھنے لگیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک اور آنکھوں کیلیے عینک استعمال کریں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

 
Load Next Story