غیر قانونی اسمبلی کو آئین میں ترامیم کا حق نہیں، محمود اچکزئی

نمائندہ ایکسپریس  پير 21 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی حکومت کو آئین میں ترمیم کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

قانون کے مطابق سینئرترین جج چیف جسٹس بنتا ہے ،کیا ضرورت تھی غیر آئینی ترامیم کی ہم اس گناہ میں بے لذت ہے یا با لذت ہے کا حصہ قطعاً نہیں بنیں گے۔

بہت سارے ججز اور وکلاء اس آئینی ترامیم کے مخالف ہیں ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چار مہینے کے لیے رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز اینڈ کمپنی اور اس کے تمام ساتھی اگر چاہتے ہیں کہ یہ ملک ان بحرانوں سے نکلے تو اس کا بہترین علاج یہ ہے کہ عمران خان کو ضمانت پر رہا کرکے ساری پارٹیوں بشمول ججز ، فوج ، صحافی ، وکلاء اور تمام سٹیک ہولڈرز کی کانفرنس بلائی جائے اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے اور صحیح بنیادوں پر چلانے کا راستہ تلاش کریں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔