آئینی ترمیم کی منظوری قومی اتفاق رائے کی شاندار مثال ہے وزیر اعظم شہباز شریف
شہید بے نظیر بھٹو اور قائد محمد نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی بنیاد رکھی
سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترمیم کی منظوری قومی اتفاق رائے کی شاندار مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج چارٹر آف ڈیمو کریسی کا ادھورا خواب پایہ تکمیل کو پہنچا اس سے قبل ملک کے منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیج دیا جاتا تھا، اب ایسا نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج کا دن عظیم دن ہے، آج یہ ثابت ہو گیا کہ پارلیمنٹ عظیم ہے، ماضی میں جمہوری حکومتوں کا خاتمہ کیا گیا، لاکھوں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترامیم کے بعد انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی، آج اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے آئین میں ایسی ترامیم کی ہیں جن سے ان شاءاللہ ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا،
چارٹر آف ڈیموکریسی کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو اور قائد محمد نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی بنیاد رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم پر خلوص دل کے ساتھ محنت کی۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے پاکستان کے بہترین مفاد میں نہ صرف گفت و شنید کی بلکہ آگے بڑھ کر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے ملک میں یہ پیغام گیا کہ پارلیمان میں موجود جماعتوں نے پاکستان کے لئے اپنے ذاتی مفاد کو قربان کیا، تمام جماعتوں نے آگے بڑھ کر 26 ویں ترمیم منظور کی جو پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گی۔