آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہار جاری کرنیکا حکم

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ عدالت نے بذریعہ اشتہار علی امین گنڈا پور کو 21 نومبر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔